باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کے ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو ثنائاللہ نے تحصیلدار خار اور پولیس نفری کے ہمراہ پرانا خار بازار اور مین روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے مستقل اور عارضی تمام تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹا دیا۔ اس ضمن میں کئی دکانداروں، ریڑھیوں اور دیگر تجاوزات کرنے والوں کو سختی کے ساتھ وارننگ بھی دیاگیا کہ آئندہ اگر کسی کو تجاوزات کرتے ہوئے پایا گیا تو انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، بلکہ اگلی بار تجاوزات کنندگان کا سامان سرکاری تحویل میں لیا جائیگا۔