اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن توہین کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی حکم امتناع کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ بلدیاتی اورعام انتخابات کی تیاری کریں یا کیسز لڑیں۔الیکشن کمیشن نے مختلف ہائی کورٹس میں زیرالتوا کیسز کو کسی ایک ہائیکورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم سے کیسز یکجا کرنے کی عدالتی نظائر بھی پیش کیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 15 دن کے لیے ملتوی کر دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے