لکی مروت(مانند نیوز) تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود وانڈہ شہاب خیل میں پولیس وین پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن لکی مروت میں ادا کر دی گئی۔آئ جی کے پی کے معظم جاہ ،ار پی او بنوں ،ڈی پی او لکی ،ڈی سی لکی مروت ،اے ڈی سی لکی مروت،سی ٹی ڈی افسران ،اسپیشل برانچ کے افسران ،پاک آرمی افسران ،پولیس کے افسران اور عمائدین علاقہ نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت۔ نمائندہ محمد منیر خان لکی مروت