تورغر(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جدباء حسرت خان نے محکمہ خوراک اور سستا آٹا ڈیلران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر جدباء نے محکمہ خوراک کو ہدایات جاری کیں کہ سستا آٹا کی ترسیل تورغر کے ہر علاقے تک یقینی بنائی جائے۔ مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے انہوں آٹا ڈیلران سے کہا کہ سستا آٹا کی سرکاری قیمت کو یقینی بنائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جدباء نے محکمہ خوراک اور آٹا ڈیلران کو مطلع کیا کہ ضلعی انتظامیہ تورغر کے افسران روزانہ کی بنیاد پر آٹا کے تقسیم کی سرگرمی کو چیک کریں گے اور خلاف قانون حرکت پر سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔