ملاکنڈ (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ عمران خان کا حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی کے لیے تر تر امیدیں خیبر پختونخوا وابستہ ہے پختونخوا کے عوام لانگ مارچ کے اعلان کے ساتھ ہی لاکھوں کی تعداد میں اسلام آباد میں داخل ہوکر حقیقی آزادی حاصل کریں گے، ملک پر سرٹیفائیڈ چوروں کا قبضہ ہے وزیر اعظم کو لندن کی عدالت نے جرمانہ کرکے سرٹیفائیڈ چور ی کا مہر لگادیا ہے، عوام مزید غلاموں کی غلامی کرنے کو تیار نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹ خیلہ بازار میں حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ سے سابق وفاقی وزیر مراد سعید، ایم این اے جنید اکبر اور صوبائی وزیر شکیل خان نے بھی خطاب کیا، وزیر اعلیٰ نے اس سے قبل پل چوکی میں سوات موٹر وے فیز ٹوکا سنگ بنیاد رکھا، جبکہ ہیڈ کوارٹر بٹ خیلہ کی نئی عمارت سمیت ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا، وزیر اعلیٰ محمو د خان نے صوبائی وزیر شکیل خان کے مطالبہ پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں میڈیکل کالج اور اتمان خیل کے لیے الگ تحصیل کی منظوری کا اعلان کیا، سوات موٹر وے فیز ٹوکے افتتاح کے موقع پر کارکنوں کی ہجوم کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کو پی ڈی پی کے ایچ اے سے بریفنگ بھی نہ دے سکیں اور وہ بریفنگ کے بغری چلے گئے، منصوبہ کے دستاویزات کے مطابق سوات موٹر وے فیز ٹو کا تخمینہ لاگ 44-4 بلین روپے ہے جبکہ چار لین روڈ کی لمبائی 80 کلومیٹر ہوگی جس میں چلدرہ سے فتح سوات تک 8 پل اور 9 انٹر چینج تعمیر کی جائیگی، منصوبے کی مدت تکمیل دو سال 31 دسمبر 2024 بتائی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے