لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ تشدد اور بے لباس کرنے پر معاف کرتا ہوں۔لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آئندہ کا لائحہ عمل خود بتائیں گے۔اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ 13 پارٹیاں ملکی معیشت کو کہاں تک لے گئیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا تھا کہ میری جان نکال لیتے اس کی پرواہ نہیں تھی، انہوں نے میری عزت پر ہاتھ ڈالا، مجھے نامعلوم جگہ لے جا کر میری ویڈیو بنائی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے