اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیکرٹری ٹووزیراعظم ڈاکٹرتوقیرشاہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ خداوند کریم مرحومہ کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیالات اور دعائیں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیکرٹری ٹو وزیر اعظم ڈاکٹر توقیر شاہ کی والدہ کے انتقال بارے میں جان کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔