اپر چترال (مانند نیوز)صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں علاقہ بونی گول میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔کھلی کچہری کا انعقاد گورنمنٹ پرائمری سکول مردانہ بونی گول میں کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ہمراہ کھلی کچہری میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عوامی نمائندے اور کثیر تعداد میں علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔ عمائدین علاقہ نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ کیونکہ بونی گول کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہورہا تھا۔ عوامی نمائندوں نے مختلف نوعیت کے مسائل آفیسران کے گوش گزار کئے جن میں بونی گول روڈ کی مرمت، تباہ شدہ واٹر سپلائی سکیم کی بحالی، بونی گول پل کی تعمیر، بونی گول میں ڈسپنسری کا قیام جیسے مسائل قابل ذکر تھیں۔ اس طرح بعض حل طلب مسائل موقع پر حل کردیے گئے اور کچھ چیدہ مسائل کے حل کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نے ان کو یقین دلایا کہ ان کے یہ مسائل بھی جلد از جلد حل کئے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے