پشاور(مانند نیوز) سٹی لوکل گورنمنٹ ریلیشن کمیٹی مردان کے کوارڈنیٹر قیصر علی درانی نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں تقریباًہرشعبہ زندگی میں خواتین اپنا لوہا منوا رہی ہیں،یہاں تک کہ سیاسی میدان میں بھی پیچھے نہیں لیکن دیگر اقوام سے موازنہ کیا جائے تو ابھی کرنے کو بہت کچھ باقی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی مئیر مردان حمایت اللہ مایار کے دفتر میں غیر سرکاری تنظیم شرکت گاہ ویمن ریسورس سنٹر کے تعاون سے سائبان ڈو یلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے چئیر مین محمد عارف کی قیادت میں خواتین کونسلران، سول سائٹی کی خواتین اور کمیونٹی سے مردوں اور خواتین اراکین پر مشتل وفد سے ٹی ایم اے مردان کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہو ئے کیا،وفد کوسٹی کونسل کو ترقیاتی فنڈز کا اجرا اور اس میں خواتین کیلئے مختص رقم کا موجودہ صورتحال،تمام کونسلرز با لخصوص خواتین کونسلرز کا اعزازیہ،خواتین کیلئے الگ کمرے اور واش روم کی دستیابی،اینٹی ہراسمنٹ کی کمیٹی اور اس کے ارکان کی تعداد اور ذمہ داری کے بارے میں بریفینگ دی گئی۔