پشاور(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ رات گئے مشترکہ کاروائی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جنید خالد کا فوڈ  سیفٹی آفیسر زبیر خان کے ہمراہ شہریوں کی شکایات پر کنال روڈ پر واقع عدنان (Plam Olien Oil) گھی / آئل پیکینگ یونٹ کا معائنہ۔اس موقع پر عدنان (Palm Olien Oil) کھجور کا تیل/گھی بنانے والی یونٹ کا تفصیلی معائنہ کیا تاہم (Palm olien oil) بغیر فلٹریشن پراسس, رہائشی علاقے میں یونٹ چلانے اور محکمہ ماحولات سے این او سی حاصل نہ کرنے پر فیکٹری کو سیل کر دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ یونٹ مالکان نے نہ تو متعلقہ محکموں سے لائسنس حاصل کئے تھے اور نہ ہی حفضان صحت کے اصولوں پر عملدرامد کیا جا رہا تھا جسکی بنیاد پر یونٹ کو موقع پر سیل کر دیا ہے جبکہ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے