ہنگو(مانند نیوز) ہنگو انتظامیہ حرکت میں آگئی، گرانفروشی، منافع خوری اور ناقص صفائی پر کئی دکانداروں پر جرمانے عائد، قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد رفیق خان مہمند کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو نواب گل نے مین بازار ہنگو میں نان شاپس، کاسمیٹکس سٹورز، اشیائے کے دکانیں چیک کئے ان میں صفائی ستھرائی، خوردنی اور دیگر اشیاء کا معیار اور وزن چیک کیا۔ کاروائی کیا دوران گرانفروشوں، ناجائز منافع خوروں، صفائی کی ناقص نظام، خودساختہ نرخ نامے رکھنے، زائدالمیعاد اشیاء، کم وزن نان فروخت کرنے والے مختلف دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانے عائد کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو نواب گل نے کہا کہ عوام کے صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، صفائی کی نظام کو بہتر رکھنا، سرکاری نرخ نامے پر عملداری، گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ انتظامیہ کے فرائض میں شامل ہیں۔ نواب گل نے دکانداروں کو قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے سختی سے ہدایات جاری کئے۔