ہنگو(مانند نیوز) سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے، بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خا دانوں کی امداد سے ان کی مشکلات  میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گئی، ضلعی انتظامیہ ہنگو نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا ریکارڈ بر وقت مرتب کر کے متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کی، معاوضے کے مالی امداد سے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔مل متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے تمام انتظامی مشنری ہمہ وقت حاضر ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو رفیق خان مہمند نے سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصان اور جانی و مالی نقصانات سے متاثرہ خاندانوں میں معاوضے کے چیک تقسیم کرنے کے موقعہ پر گفتگو کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر ہنگو رفیق خان مہمند نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں۔موسمیاتی تبدیلی سے وطن عزیز میں غیر معمولی بارشوں بارشوں کی وجہ سے لاکھوں خاندان  بے گھر ہوئے۔تاہم اللہ کا شکر ہے کہ ہنگو ناگہانی آفت اور ازمائش سے بڑی حد تک محفوظ رہا۔تاہم بارشوں سے مکانات کے نقصانات بھی ہوئے جس پر انتظامیہ نے بر وقت نقصانات کا تخمینہ لگا کر جامع رپورٹ مرتب کی اور صوبائی حکومت کے ساتھ مربوط رابطوں کی بدولت بر وقت متاثرہ افراد اور خاندانوں میں۔معاوضے کے چیک تقسیم کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ہنگو رفیق خان مہمند نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں۔ہم ملک بھر میں سیلاب سے جان بحق ہونے والوں کے غم میں غم زدہ ہیں اور لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ لواحقین کی مدد کر رہے ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے جسے یکسوئی سے ادا کرنے کے کیے تمام توانائیاں اور صلاحتیں بروے کار لا رہے ہیں۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند نے متاثرین میں معاوضے کے چیک تقسیم کیے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے