ہنگو(مانند نیوز) ہنگو پولیس نے ضلع کرم سے بطرف کوہاٹ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن پر تھانہ سٹی پولیس نیکوہاٹ روڈ پرخصوصی ناکہ بندی کیدوران فلائنگ کوچ میں سواراور برقعہ وزنانہ کپڑوں میں ملبوس منشیات کیبین الاضلاعی سمگلر کو8400گرام چرس سمیت گرفتارکرلیا۔ڈی ایس پی سٹی امجدحسین نے گرفتارمنشیات سمگلراوربرامدمنشیات میڈیا کودیکھاتے ہوئیکہا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی محمودخٹک نے ان کی قیادت میں کوہاٹ روڈ پرخصوصی ناکہ بندی کیدوران فلائنگ کوچ میں سوار منشیات کیبین الاضلاعی سمگلرمحمدسلمان ولدسیدمحمدسکنہ ضلع خیبرکو گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی امجدحسین کے مطابق ملزم برقعہ اورزنانہ کپڑے پہن کرفلائینگ کوچ میں ضلع کرم سے بطرف کوہاٹ منشیات سمگل کرنے کی کوشش کررہاتھاجیسیانٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن پر منشیات سمیت حراست میں لیلیاگیا۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکیتحقیقات شروع کردی گئی ہے۔