سوات(مانند نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی ہدایت پر ضلع سوات میں نشئی افراد اور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں آج اسسٹنٹ کمشنر انجینئر لقمان نے پولیس، رھیب سنٹر اور محکمہ سماجی بہبود کے اہلکاروں کے ہمراہ سوات میں بھکاریوں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے متعدد مقامات سے نشے کے عادی متعدد افراد کو اٹھا کر مختلف بحالی مراکز میں علاج معالجے کی غرض سے داخل کرایا جبکہ ہیروئن کے ایک ڈیلر کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ نشئی افراد کے خلاف ایکشن کا مقصد سوات کو ڈرگ فری زون بنانا ہے،اپریشن صرف سوات تک محدود نہیں ہوگا بلکہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں نشے کے عادی افراد کو بحالی مراکز میں لایا جائے گا جہاں مکمل بحالی تک مفت علاج کیا جائیگا تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ کمشنر ملاکنڈ کا مزید کہنا تھا کہ بھکاریوں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف آپریشن ایک ماہ تک جاری رہیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے