پشاور(مانند ریسرچ ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھانے کے بعد اپنا آئینی منصب جمعرات کے روز باقاعدہ طور پر سنبھال لیاہے۔ وہ بحیثیت گورنر خیبرپختونخوا تمام آئینی امور نمٹانے کیلئے پر عزم ہیں۔پختونخوا کے نئے تعینات ہونیوالے گورنرحاجی غلام علی گذشتہ39 سال سے جمعیت علماء اسلام (ف) سے وابستہ ہیں۔ 1983-90 کے دوران میونسپل کارپوریشن پشاور کے کونسلر رہے ہیں،2006 سے 2009 تک ضلع پشاور کے ناظم اعلی جبکہ 2009-15 کے دوران سینیٹر رہ چکے ہیں، 2009 سے 2012 تک سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔ 2011 میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر منتخب ہوئے جبکہ2012 سے 2017 تک 58 اسلامی ممالک کے چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر بھی رہے ہیں جوکہ اسلامی ممالک کی تنظیم کی جز ہے۔ اسی طرح ٹرائبل چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے بانی رہ چکے ہیں، جبکہ چائنہ /جنوبی ایشیاء بزنس فورم کے مشیر اور فیڈرل بورڈ آف انویسمنٹ کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ لمز لاہور، آئی بی اے کراچی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ہیں اور نیشنل ووکیشنل اورٹریننگ کمیشن آف پاکستان کے تھنک ٹینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرکے بھی رکن ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے