وانا(مانند نیوز) چیف آف ذاکر خیل قبیلہ خوجل خیل کے ملک عبدالخالق وزیر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پورے وزیرستان کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو پاک آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے توقع کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف  جنرل سید عاصم منیر سابقہ قبائلی جات میں بدامنی ختم کرانے اور خوشحالی وترقی لانے میں متحرک کردار ادا کریں گے ملک عبدالخالق وزیر نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ کا دھشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار کو سراہا اور یونٹ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ  23FF کے 5 جوان اعظم ورسک روڈ پر دھشت گردی کی جنگ  میں شھید ہوئے اس وقت کرنل شعیب بن اکرام کمانڈ کر رہے تھے  اس وقت مزید جانی نقصان سے بچانے میں ملک عبدالخالق نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے نئے آرمی  چیف کو جنوبی وزیرستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ قبائلی علاقہ جات بالخصوص وانا کا دورہ کریں متاثرہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کریں گے اور ساتھ ساتھ دھشت گردی جیسی آفت سے نجات دلائیں گے۔ واضح رہے ملک عبدالخالق وزیر کے دھشت گردی کے خلاف جنگ میں خاندان کے 6 افراد شھید ہوئے ہیں جس کی قرباینوں کی وجہ سے پاک آرمی نے تمغہ شجاعت سے نوازا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے