سوات(مانند نیوز) پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سوات میں ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد افات کے دوران اور بعد میں مختلف اقدامات کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور عوام کے درمیان باہمی رابطہ کاری کے موجودہ نظام کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے ایسے تجاویز اکھٹے کرنا تھا جس سے باہمی رابطہ کاری مزید بہتر بنائی جاسکے تاکہ ناگہانی افات کے دوران متاثرہ آبادیوں خصوصاً بچوں کو بہتر ریسکیو، ریلیف اور بحالی خدمات فراہم کی جاسکیں۔ مشاورتی ورکشاپ میں سرکاری محکموں کے افسران کے علاوہ غیر سرکاری ریلیف و امدادی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مشاورتی ورکشاپ کے شرکاء کو مختلف تجاویز اور اقدامات پر بریف کیا گیا جبکہ شرکاء نے مختلف اداروں کی تجربات اور رابطہ کاری کے دوران حائل مختلف مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف پہلوؤں پر تجاویز دیں۔ ورکشاپ میں ضلع سوات میں ضلعی محکموں کے افسران اور غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے