وانا (مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا کے سینئر رہنما عجب گل وزیر کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کیلئے رستم بازار وانا سے ریلی نکالی گئی۔ جسمیں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عجب گل وزیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے حکم پر عمل کریں گے۔ اور کہا کہ آمپورٹڈ حکومت ہمیں کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ امپورٹڈ حکومت کو قوم نے قبول کیا اور نہ کرے گی، عمران خان کی قومی مقبولیت کے اضافے نے امپورٹڈ حکومت کے ہوش اڑا دئیے۔ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سب سیاسی جماعتوں کے اکٹھے ہونے پر بھی پاکستان تحریک انصاف میدان میں کھڑی ہو کر مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے۔اس موقع پر عابد وزیر نے کہا کہ وزیرستان کے دیگر علاقوں سے قافلے کے شکل میں لوگ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کرنے آئینگے۔ انشائاللہ کل شام تک حقیقی آزادی مارچ میں پہنچ جائینگے۔ اور کہا کہ لوئر وزیرستان پی ٹی آئی کے کارکنان نے ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین نصیراللہ خان وزیر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین نصیراللہ خان وزیر کی عدم موجودگی قابل افسوس ہے۔