لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش کبیر خان نے عالمی بینک اور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے رواں ریلیف پیکجز کی ترسیل کا جائزہ لیا۔ ریلیف پیکج میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو محکمہ زراعت توسیع کے زیرِ اہتمام بلا معاوضہ گندم کے بیج دیئے جا رہے ہیں۔ اے اے سی دروش نے فیلڈ سٹاف کو احسن طریقے سے پیکجز تقسیم کرنے کی ہدایات دیں اور اس موقع پر موجود سیلاب سے متاثرہ کسانوں سے بھی ریلیف پیکجز کے حوالے سے گفتگو کی۔ مزید، دروش گرین گودام میں گندم سٹاک اور علاقائی گوداموں میں گندم کی ترسیل کے حوالے سے فوڈ گرین انسپکٹر سہیل سے تفصیلات لیں – تفصیلات کے مطابق بلا تاخیر ارندو، دمیل، مڈکلشٹ اور ارسون کے گوداموں میں مقررشدہ کوٹہ کے تحت گندم کی فراہمی جاری ہے جبکہ فوڈ گرین انسپکٹر ریاض نے سرکاری آٹے کی ترسیل اور سیل پوائنٹس کے حوالے سے تفصیلات کے بارے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا۔قبل ازیں چترال یونیورسٹی کے طلباء اسامہ ریاض,ذوہیب اور ابوزر نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنے انٹر ن شپ کا سفر خوش اصلوبی کے ساتھ طے کیا۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق نے طلباء کو اپنے آفس میں مدعو کر کے شاباشی دی طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈی سی نے طلباء کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے طلباء کے ساتھ ہر قسم کا تعاون ہمیشہ رہے گااور محنتی طلباء کا ہر فورم پر حوصلہ افزائی اور حمایت کیا جائیگا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال وقاص مسعود چودھری بھی موجود تھے۔اخر میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر نے طلباء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔