اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے دفتر خارجہ کی امریکا سے خط و کتابت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ہائی کورٹ نے امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دفتر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ کی گئی خط و کتابت کا ریکارڈ پیش کیا۔عدالت نے دفتر خارجہ کی پیش کردہ خط و کتابت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وزارت خارجہ کو تمام خط و کتابت کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دفتر خارجہ کے حکام سے کہا کہ آپ نے دوبارہ وہی پراسس شروع کر دیا جو پہلے کر چکے ہیں، امریکہ کے ساتھ جو خط و کتابت ہوئی ہے وہ دکھائیں، ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے، آئندہ تاریخ پر وزارت خارجہ کی تمام خط و کتابت عدالت میں پیش کی جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت7 دسمبر تک ملتوی کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے