کراچی(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ بشری انصاری اور اسما عباس کی والدہ انتقال کرگئیں۔ والدہ کی وفات کی اطلاع بشری انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دی، انہوں نے مرحومہ والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ محمودہ خانم جہانِ فانی سے کوچ کرگئی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘میری پیاری بہن سنبل اور والدہ اللہ کے گھر میں ہیں ساتھ ساتھ’۔ اداکارہ نے مداحوں سے دونوں کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔ خیال رہے کہ اداکارہ کی والدہ گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھیں اور اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ سنبل شاہد مئی 2021 میں  عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے