اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان کو ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک(اے آئی آئی بی) سے 50کروڑ ڈالرز موصول ہو گئے۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیوسینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے اپنے بورڈ کی منظوری کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان/حکومت پاکستان کو 50کروڑ ڈالرز کی رقم منتقل کردی ہے۔ رقم پروگرام فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو فراہم کی گئی جبکہ وزارت خزانہ نے بھی رقم ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے رقم حکومت پاکستان کو موصول ہو گئی۔ فنڈز سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کئے گئے ہیں جس سے پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے