ٹیکساس(مانند نیوز ڈیسک) امریکا کی ریاست ٹیکساس سے اغوا کی گئی بچی 50سال بعد والدین سے مل گئی،برطانوی اخبار کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون نے بچی کو 1971 میں اغوا کیا جس وقت اس کی عمر ایک سال تھی۔رپورٹس کے مطابق میلیسا کی والدہ نے 1971 میں بچی کی دیکھ بھال کرنے والے شخص سے متعلق اخبار میں اشتہار دیا جس کے بعد خاتون نے ان سے نوکری کے لیے رابطہ کیا تھابرطانوی اخبار کے مطابق بچی کی تلاش کے لیے اشتہارات اور سوشل میڈیا کا بھی استعمال کیا گیا تھا، ستمبر میں اہل خانہ کو اشارہ ملا کہ ان کی بیٹی چارلسٹن میں موجود ہے۔رپورٹس کے مطابق اہلخانہ نے ڈی این اے ٹیسٹ، پیدائشی نشان اور تاریخ پیدائش کی مدد سے یقینی بنایا کہ علاقے میں موجود خاتون ان کی ہی بیٹی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق اہلخانہ نے بھی اس سے متعلق تصدیق کردی ہے کہ ان کی بیٹی میلیسا انہیں مل گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق میلیسا کو لاپتا کرنے والی خاتون سے متعلق فی الحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے