وانا (مانند نیوز) لوئر وزیرستان تحصیل برمل کے علاقہ واچہ دانہ سے تعلق رکھنے والا ملک گل محمد وزیر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گل محمد کوٹ وچہ دانہ کے طالبات نے اپنے مطالبات کے بارے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گل محمد کوٹ کو مڈل کا درجہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکول ھذا کو 2013 / 2014 میں مڈل کا درجہ دیا گیا ہے، لیکن صوبائی گورنر مہتاب خان عباسی نے مذکورہ اے ڈی پی ختم کیا گیا، گورنمنٹ  گرلز مڈل سکول سیکشن کی  باقاعدہ ٹنڈر کے ذریعے تعمیراتی کام لانٹر تک مکمل کیا۔ جس کو صوبائی گورنر کے احکامات پر کام روکنا پڑا، جسکی وجہ سے ٹھیکدار کے پچاس لاکھ روپے ڈوب گئے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گل محمد کوٹ وسیع علاقہ پر مشتمل ہیں، جس سے ورائی نور، انات خیل، شمشی خیل، اشرف خیل، ملک خیل اور خنڈے خیل کے مضافات کی بچیاں اسی سکول میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آتی ہیں، لیکن مڈل پورشن کی تعمیراتی کام نامکمل ہے جسکی وجہ سے بچیوں کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نیبمحکمہ ایجوکیشن اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اشفاق خان سے پرزور مطالبہ کیا کہ پرائمری سٹاف کی کمی کے علاوہ مڈل درجہ بحال کیا جائیں، اور اے آئی پی پروگرام میں گورنمنٹ پرائمری سکول وچہ دانہ گل محمد کوٹ کو شامل کیا جائیں تاکہ تعمیراتی کام مکمل ہو سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے