بٹ خیلہ (مانند نیوز) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پیسکو کے بورڈ آف گورنر کے چیئر مین انجینئر فیض اللہ خان نے کہا ہے کہ پیسکو کا ماہانہ خسارہ نوارب روپے تک پہنچ گیا ہے بجلی سہولت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور سٹاف کی بہتر کا رکردگی سمیت ملازمین کی بھر تی کیلئے  ضروری ہے کہ عوام بجلی کی چوری کے خاتمے بقایاجات کی وصولی اور بلوں کی بر وقت ادائیگی میں محکمے کی مدد کر ے انھوں نے بٹ خیلہ میں واپڈا کے نئے سرکل اور ایکسین آفس کے جلد قیام کا بھی وعدہ کیا ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے حصار با با فیڈر کی چکدرہ گرڈ سے بٹ خیلہ گرڈ منتقلی کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کیااس منصوبے پر تین کروڑ ستر لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے سولہ کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کا حامل یہ منصو بہ وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی کوشش اور فنڈز سے مکمل ہوا ہے  چیئر مین بی او ڈی اور مسلم لیگ نون کے ضلعی صدر سجاد خان نے مشتر کہ طور پر تختی کی نقا ب کشائی کر کے اس کا باقاعدہ افتتا ح کیا سجاد خان سمیت مسلم لیگ تحصیل صدر حاجی جاوید الف خان سٹی صدر علی محمد خان ادینزئی کے صدرداود جی ایس جہانگیر خان کنسٹریکشن سپر ٹینڈنٹ وقاص خان اور طو طہ کان سب ڈویژن واپڈا ایمپپلائیز کے صدر ظا ہر سید نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے