کوہاٹ (مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ بشیر احمد کے زیرِ صدارت بدھ کے روز تحصیل آفس لاچی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر لاچی خولہ طارق تحصیلدار لاچی، ضلعی ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور نمائندوں، بلدیاتی نمائندوں،عمائدین علاقہ اورعام لوگوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین علاقہ نے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ جس میں عوام کی زیادہ ترشکایات بجلی کی لوڈ شیڈنگ، آبنوشی کی فراہمی تھی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے ان مسائل  کے جوابات عوام کو پیش کئے۔ بعض مسائل کو موقع پر حل کر دیا گیا جبکہ باقی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے