شرینگل(نمائندہ مانند)دیر بالا میں الیکشن کے حوالے سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔عوام جلد اپنے نام کا اندراج یقینی بنائیں۔تفصیلات کی مطابق پورے ملک کی طرح ڈسٹرکٹ اپر دیر میں بھی آگاہی مہم کا عمل جاری ہے۔ سلسلے میں گورنمنٹ مڈل سکول اؑنکار میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سکول کے اساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر تعداد  میں ں شرکت کی۔  اس موقع پر سکول کے پرنسپل خصرت وھاب  اور ضلعی الیکشن کمشنر دیر بالا جناب جہانزیب خان نے طلبا ء  سے محاطب ہو کر کہا کہ تمام  طلباء اپنے گھر/محلے میں جاکر لوگوں کو آگاہ کریں کہ وہ تمام اہل افراد کو الیکشن کمیشن کا یہ پیغام پہنچائیں کہ وہ اپنے ووٹ کے اندراج  کو  یقنی  بنائیں۔ اور اگر کسی قسم کی کو ئی دشواری/مسلہ کا سامنا ہو تو فوری طور پر دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں تاکہ انکے شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے لہٰذٰ آپ نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔   انہوں نے مزید کہا کہ  آپکے تعاون سے آ ئندہ  ٓانے والے انتخابات کے منصفانہ انعقاد کیلے  غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں تیار کی جا سکیگی۔یاد رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017- کے مطابق ووٹ کا اندراج شناختی  کارڈمیں درج عارضی یا مستقل پتہ پر ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے