اپر چترال (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان کے ہدایات کے مطابق ضلع اپر چترال میں ای اسٹامپ پیپر کے اجراء کا آغاز ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم  نے ای-اسٹامپ پیپر کے اجراء کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب نیشنل بنک بونی برانچ اپر چترال میں منعقد ہوا۔ اس تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال احسان الحق،  اسسٹنٹ کمشنر مستو ج شاہ عدنان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو ربنواز خان، منیجر نیشنل بنک بونی برانچ محی الدین، تحصیلدار مستوج معراج عالم اور بورڈ اف ریوینیو کے اہلکار بھی موجود تھے۔ ای اسٹامپ پیپر کے اجراء سے پرانی تاریخوں میں سٹامپ پیپر کا اجراء بند ہو جائے گا اور جائیداد کی خرید وفروخت کے تنازعات کے تدارک ممکن ہوگا، جائیداد کی صحیح قیمت کے تعین کے ساتھ جعل سازی و دھوکہ دہی کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا اور ای سٹامپ پیپر کی تصدیق بھی آن لائن کی جا سکے گی۔ صوبائی حکومت عوام کو ان کے دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ضلع اپر چترال کے عوام ای سٹامپ پیپر بذریعہ ویب سائٹ www.estamp.kp.gov.pk سے حاصل کر سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے