دیر بالا (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک  کے احکامات کے روشنی میں تحصیلدار لرجم احمد سلطان نے پوسٹ وارڈن محکمہ شہری دفاع کے ہمراہ تحصیل لرجم میں مین این ایچ اے سڑک کے کنارے غیر قانونی عارضی تجاوزات ہٹادیے اور مقامی لوگوں کو سختی سے ہدایات دیں کہ آئندہ کیلئے سڑک کے کنارے ھر قسم تعمیراتی میٹریل سٹاک کرنے سے گریز کریں بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ اس کے علاؤہ ڈپٹی کمشنر اکمل خان خٹک کے احکامات کے روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یونین کونسل چکیاتن میں مختلف ھوٹلوں کی چیکنگ کی گئی اورناقص صفائی صورتحال پر ایک ھوٹل مالک کو جرمانہ کیا گیا جبکہ باقی ماندہ کو صفائی و ستھرائی کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے