پشاور(مانند نیوز)مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی و عوامی امور، قومی ورثہ و ثقافت اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا، انجینئر امیر مقام نے پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم انتظار کررہی ہے کہ عمران نیازی اپنے اعلانِ راولپنڈی پر کب عمل کرے گا اور کب خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کو تحلیل کرے گا تاکہ ملک و قوم کو ان نااہلوں سے نجات مل سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران کے دوسرے اعلانات کی طرح اس فیصلے پر بھی عمل درآمد مشکل ہے، جیسا کہ اسلام آباد سے شہباز شریف کا استعفیٰ لاؤں گا، مگر خود اپنے استعفے دینے کا اعلان کیا اور اب اس کا بھی کوئی پتہ نہیں چل رہا۔
مشیر نے کہا کہ اس جھوٹے شخص نے پوری قوم کو جھوٹ بول بول کر اور جھوٹے بیانیے بنا بنا کر ملک کی بربادی کیلئے کردار ادا کیا مگر بہت جلد پوری قوم کے سامنے یہ شخص جھوٹا ترین ثابت ہوکر رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تو انتظار میں ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل کرا دے تو خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے لیے دوبارہ پانچ سال کیلئے انتخابات کرا دیں گے، کوئی آسمان نہیں ٹوٹے گا بلکہ ملک اور صوبوں کی حالتِ زار میں بہتری آئے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے