پشاور(مانند نیوز) ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر مردان جمال شاہ مہمند نے کہا ہے کہ معذوری آپ کی کمزوری نہیں بلکہ آپ کی طاقت ہے اس طاقت کے ذریعے آپ معاشرے اور سماج کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چل سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار نے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے تعاون سے سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس مردان میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر منعقدپروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پروگرام سے مردان شیخ ملتون سرکل اے ایس پی ریشم جہانگیر نے بھی خطاب کی، اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر انعام اللہ خان طورو،سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کیپراجکیٹ کوارڈنیٹر نگہت سیما اور میل آفیسر سجاد سلیم بھی موجود تھے،مقررین نے خطاب کرتے ہو ئیکہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد یہی ہے کہ رنگ، نسل اور ذات سے بالاتر ہو کر خصوصی افراد کی بحالی میں انفرادی و اجتماعی طور پر بھر پور کردار ادا کیا جائے۔خصوصی افراد نے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا اور اپنی صلاحیتوں سے یہ ثابت کر دیا اگران کے ساتھ ان کے ساتھ تعاون کیا جائے تو یہ عام لوگوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔آج کا دن منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم رنگ، نسل اور ذات سے بالاتر ہو کر یہ عہد کریں کہ خصوصی افراد کی بحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد معذور افراد کو بااختیار بنانا ہے۔ ساتھ ہی اس بیماری سے لڑنے کی طاقت فراہم کرنا بھی ہمارے مقاصد میں شامل ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے ان طلباء و طالبات کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں اور ان کے مستقبل کو تابناک اور بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ یہ ہماری مسلسل کوشش رہی ہے کہ ہم اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرکے معذور افراد کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔اس دوران خصوصی بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کرتے ہو ئے اپنی صلاحیتوں کا بہترین انداز میں مظاہرہ کرکے پروگرام میں موجود لوگوں کو حیران و ششدر کردیا۔ آخر میں سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کی جانب سے معذور طلبہ میں انعامات و تحائف جبکہ مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کئے گئے۔