اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کی سابق صدر، سینئر پارلیمنٹیرین بیگم نجمہ حمید کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے  وزیراعظم نے تعزیتی بیان میں کہا کہ آئین کی سربلندی، جمہوریت، ملک اور پارٹی کے لئے بہن نجمہ حمید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں وہ ایک نظریاتی، بااصول، بہادر، شفیق اور باوفا شخصیت تھیں  افسوس! آج ایک محبت کرنے والی مخلص بہن سے محروم ہوگیا ہوں وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھیں، ان کی وفات بڑا نقصان ہے وہ قائد محمد نواز شریف اور مرحومہ بیگم کلثوم صاحبہ کی قریبی اور بااعتماد ساتھی تھیں،مرحومہ بیگم کلثوم کی سیاسی جدوجہد میں انہوں نے نہایت جرات وبہادری سے ناقابل فراموش کردار ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف کا طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب سمیت تمام اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہاروزیراعظم کی مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے