بٹ خیلہ (مانند نیوز)پیران ملاکنڈ کے عوام کا سوئی گیس کنکشن فراہمی کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں مظاہرین نے پیران کے مقام پر جی ٹی روڈ پر مطالبات کے حق میں نعرے بازے کی، جبکہ لنک روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لیے بند کردیا،  مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق تحصیل ناظم پیر صفدر شاہ، آل چئیرمین اینڈ کونسلر اتحاد بٹ خیلہ کے صدر پیر عظمت شاہ، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر خورشید علی اور شاہ باچا وغیرہ نے کہا کہ بٹ خیلہ سے ملاکنڈ پیران تک کئی سال پہلے کروڑوں روپے کی سوئی گیس پائپ لائن بچائی گئی ہے مگر اس سے ابھی تک عوام کو کنکشن فراہم نہیں ہوئی جس کی وجہ سے بچھائی گئی پائپ لائن زنگ آلود ہورہی ہے، انہوں نے وفاقی حکومت، پاک آرمی اور ڈی سی ملاکنڈ سے مطالبہ کیا کہ پیران کے عوام کو کنکشن فراہم کیا جائے بصورت دیگر علاقہ کے عوام دوبارہ سڑکوں پر نکل کر مین شاہراہ کو بلاک کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری سوئیگیس حکام پر ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے