اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ اپنی عظمت اور آزادی کے لیے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے۔سندھ کے ثقافتی دن کی مناسبت سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبے کے عوام کو خصوصی پیغام دیا ہے۔سندھی یوم ثقافت کے موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ہم سندھ کی شاندارثقافت اور روایات کا جشن مناتے ہیں۔ سندھ صوفیوں اور آزادی کی سرزمین ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ افسوس سندھ زرداری مافیا کے ظلم وستم کا شکار ہے۔ سندھ اپنی عظمت اور آزادی کے لیے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے