ہنگو(مانند نیوز) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے  دورہ ہنگو کا مختصر دورہ کیا جہاں پر پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔ اس موقع  پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شہریار آفریدی بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ صوبائی مشیر اوقاف ایم پی اے ظہور شاکر، ایم پی اے شاہ فیصل خان، ایم این اے ندیم خیال نے وزیر اعلی کا استقبال کیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے ڈسٹرکٹ جیل ہنگو، ریسکیو 1122 اور دوآبہ ہسپتال کا افتتاح کر دیا جبکہ پولیس ٹریننگ کالج میں پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی محمود خان نے کہا  کہ ہماری حکومت نے ضلع ہنگو میں اربوں روپے خرچ کئے، ہنگو میں یونیورسٹی کے قیام،  ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ڈیڑھ ارب روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ ایک ارب روپے مالیت کے واٹر سپلائی منصوبہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور ڈی آئی خان موٹروے اور سی آر بی سی سے جنوبی اضلاع کی تقدیر بدک جائے گی، گزشتہ 4 سالوں میں جو ترقیاتی کام کئے ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ محمود خان نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کو ڈیفالٹ کر کے چھوڑے گی اور اس حکومت کو گھر بھیج کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین عمران خان اشارہ کریں گے تو حکومت کیا جان بھی قربان کردیں گے۔ وزیر اعظم اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو آٹا فراہم کرنے کے بجائے لوٹی ہوئی رقم واپس لے آئیں، انہوں نے کہا کہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے آپ کے سامنے ہیں اور معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے تقریب میں بعض میڈیا  کے نمائندوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جبکہ من پسند چند اداروں کے رپورٹرز کو اندر داخل ہونے دیا گیا، وزیر اعلی محمود خان نے پراجیکٹس کے افتتاح پی ٹی سی ہنگو میں کی جہاں سے مزکورہ ترقیاتی منصوبے 2 یا 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے تا ہم وہاں جانے کی زحمت نہیں کی گئی۔ وزیر اعلی محمود خطاب کے بعد  کوہاٹ چلے گئے جہاں پر وہ عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے