ہنگو (مانند نیوز)ووٹ ایک قومی فریضہ ہے۔جو انتخابی عمل میں نہایت اہم رول ادا کرتا ہے۔ووٹ کے ذریعے سے جمہوریت کو استحکام ملتی ہے۔ووٹ کی طاقت ملک میں ترقی لاسکتی ہے۔اور مسائل ختم ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار دسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر خان،پروفیسر وارث خان،سینئر صحافی اسراراحمد اورکزئی اور دیگر نے ووٹر ڈے کے موقع پرالیکشن کمشنر کے آفس ہنگو کے زیر اہتمام ہنگو ڈگری کالج میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیادیگر جگوں کی طرح ہنگو بھی تقریب اور ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افیسر بلال آفریدی،کالج کے پروفیسرز سٹوڈنس صحافی اور دیگر نے شرکت کی مقررین نے ووٹ کے اندراج اور استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل پر بھر پور توجہ دی جائے اور علاقہ مکین کو اس مہم سے روشناس کرائیں۔بعد میں ایک ریلی کا انعقاد بھی کیا گیہا۔