سوات (مانند نیوز) سوات خوازہ خیلہ لنڈیکس گراونڈ میں پرائیویٹ سکولز مینیجمنٹ ایسوسیشن خوازہ خیلہ کے زیر نگرانی  ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ مہران خان ضلعی صدر پی ایس ایم اے سوات ثواب خان اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج خوازہ خیلہ پروفیسر شہاب الدین صاحب تھے۔ اس پروگرام میں ان بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جنہوں نے پی ایس ایم اے خوازہ خیلہ  کے زیر نگرانی ہونے والے پرائیویٹ سکولز سپورٹس فیسٹیول 2022 میں نمایاں پوزیشنز حاصل کئے تھے۔ یاد رہے کہ یہ فیسٹیول بہت منظم اور بہترین طریقے سے منعقد کیا گیا تھا جس میں تحصیل خوازہ خیلہ کے بیشتر پرائیویٹ سکولز نے حصہ لیا تھا۔ اس فیسٹیول میں کرکٹ، فٹ بال، رسہ کشی، لانگ جمپ، سٹون تھرو اور 200 میٹر دوڑ کے علاوہ ادبی مقابلے جن میں تلاوت کلام پاک، نعت شریف، اردو تقریر، انگلش تقریر، ملی نغمہ اور قومی ترانہ شامل تھے۔ یہ فیسٹیول پرائیویٹ سکولز کے بچوں کے تفریح اور علاقے میں امن کے نام سے منعقد کیا گیا تھا جس کا مقصد تمام لوگوں کو یہ احساس دلانا تھا کہ ہم امن پسند لوگ ہے اور ہم ہر حال میں امن کے خواہاں ہے۔ اس فیسٹیول کے انعقاد پر تمام آنے والے مہمانوں نے پی ایس ایم اے  تحصیل کابینہ کے ارکان کے کوششوں کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس فیسٹیول کے منتظم اعلی محمد ساجد صاحب، جنرل سیکرٹری ساجد علی صاحب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حبیب احمد خان صاحب اور عظمت شاہ صاحب، شفیع الرحمان صاحب اور کامل شاہ صاحب گیمز سیکرٹریز تھے۔ تمام کابینہ ارکان نے ملکر اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت کی تھی۔ اس کامیاب فیسٹیول پر پوری کابینہ داد کی مستحق ہیں۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے