شیرگڑھ ( اجمل خان سے ) بائیزئی پریس کلب شیرگڑھ کے 2022 اور 2023 کیلئے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے بخت اللہ جان حسرت صدر اور عبداللہ خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق بائیزئی پریس کلب شیرگڑھ کے سال 2022 اور 2023 کے سالانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے پریس کلب کی عمارت میں پریس کلب کے جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس نے سال 2022 اور 2023 کیلئے پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں متفقہ طور پر بخت اللہ جان حسرت صدر افسر علی خان نائب صدر عبداللہ خان جنرل سیکرٹری اجمل خان جائنٹ سیکرٹری اور جمیل الرحمن شاھین کو فنانس سیکرٹری جبکہ عبدالرشید خان مہمند سعیدالحق اور عالمگیر خان نیازی کو مجلس عاملہ کے ممبران منتخب کر لیئے گئے جبکہ ڈاکٹر شیر بہادر کو پریس کلب کے اعزازی سرپرست اعلی نامزد کر لیا گیا بعد میں پریس کلب کے صدر بخت اللہ جان حسرت نے اجلاس سے مختصر خطاب کرتے ہوئے پر امن ماحول میں پریس کلب کے انتخابات مکمل کرنے پر پریس کلب کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر صدر پریس کلب نے چند اہم فیصلوں کا اعلان بھی کیا بعد میں جنرل باڈی کی اجلاس نے ان فیصلوں کا توثیق کیا