سوات(مانند نیوز) ای-گورننس وژن کے تحت ضلع سوات میں ای-اسٹامپ سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ای-اسٹامپ پیپر کا اجراء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے نیشنل بینک سیدوشریف برانچ سے کیا.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عبد الطیف، نیشنل بینک اور بورڈ اف ریوینیو کے اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر اے ڈی سی سوات سہیل احمد نے کہا کہ ای-اسٹامپ پیپر کے اجراء سے شفافیت آئے گی اور پرانی تاریخوں میں سٹامپ پیپر کا اجراء بند ہو جائے گا، جائیداد کی خرید وفروخت کے تنازعات کے تدارک ممکن ہوسکے ہوگا، جائیداد کی صحیح قیمت کے تعین کے ساتھ جعل سازی و دھوکہ دہی کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ای سٹامپ پیپر کی تصدیق بھی آن لائن کی جا سکے گی۔ سہیل احمد کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کو ان کے دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور سوات کے عوام ای-سٹامپ پیپر بذریعہ ویب سائٹ www.estamp.kp.gov.pk  حاصل کر سکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوات کے دیگر تحصیلوں میں بعد رواں ہفتے سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے