بٹگرام (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خان اور اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد نے  محکمہ صحت، ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام اور روشن فاونڈیشن کے اشتراک سے  علاقہ پاشتو تحصیل آلائی میں فری میڈیکل کیمپ  کا انعقاد کیا جس میں  میڈیکل سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، ڈینٹل سرجن، گائنا کالوجسٹ، پلمونالوجسٹ، جنرل سرجن اور دوسرے ماہر کنسلٹنٹس  نے لگ بھگ 585 سے 600 مریضوں کا مفت معائنہ کیا  اور تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر, اسسٹنٹ کمشنر آلائی اور فنانس آفیسر  کیمپ میں موجود رہے۔علاقہ مشران نے ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش کو خوب سراہا اور کہا کہ لوگوں کا کثیر تعداد میں میڈیکل کیمپ میں شرکت اس کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود سے یہ گزارش بھی کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے کیمپ منعقد کریں تاکہ غریب لوگ اس سے مستفید ہو سک

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے