پشاور(مانند نیوز)پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور ایم پی اے خیبر پختونخوا اسمبلی عائشہ بانو نے کہا ہے کہ مضبوط مقامی حکومتیں بہتر سماجی خدمات کو یقینی بناتی ہیں اور اس کے لیے ہمیں مقامی گورننس کے نفاذ کے لیے مضبوط وژن اور عزائم کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں غیر سرکاری تنظیم پالیسی ساز ادارہ برا ئے پا ئیدار ترقی اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے 25ویں پائیدار ترقی کانفرنس (SDC) سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختو نخوا حکومت نے مختلف مقامی فریم ورک کے ذریعے صوبے میں تعلیم کی صورتحال کو بہتر کیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبا ئی وزیر برا ئے لوکل گورنمنٹ عنایت اللہ نے کہا کہ لوکل گورننس کا سب سے اہم کام سماجی خدمات کی فراہمی کی نگرانی کرنا ہے جہاں کونسلوں کو تعاون اور صلاحیت کی تعمیر کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر پروگرام ملالہ فنڈ پاکستان جاوید احمد ملک نے بلدیاتی نظام میں سیاسی رکاوٹوں پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر شاندانہ خان مہمند، کلسٹر لیڈر اور ریسرچ فیلو، آئی ڈی ایس، یو کے نے مقامی حکومت میں خواتین کی شمولیت کے مسائل کا ذکر کیا اور کہا کہ بالواسطہ انتخابات، احتساب کا فقدان، ہچکچاہٹ کا رویہ اور خواتین کو متحرک کرنا سیاسی خلا میں بنیادی مسائل ہیں۔ خیبر پختو نخوا ایچ ایس اے کے ڈی جی ڈاکٹر سعید گل نے مقامی سطح پر صحت کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے خیبر پختو نخوا میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے قیام کے بارے میں بتایا گلگت بلتستان کے سکولوں میں پنک بسوں اور کھانے کے پروگرام کے بہترین طریقوں کا ذکر کرتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے مقامی سطح پر کمیونٹی کو متحرک کرنے پر زور دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے