پشاور(مانند نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے عوامی و سیاسی امور اور قومی ورثہ ثقافت ڈویژن انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی معافی سے پوری قوم کے سر فخر سے بلند ہوئے اور مبارکباد کے مستحق ہےعمران نیازی اور شہزاد اکبر کے تمام الزامات جھوٹ ثابت ہوئے، عمران نیازی کی پارٹی میں بھی اب کوئی ڈسپلن اور میرٹ نہیں رہی ان کے کہنے پر کوئی بھی اسمبلی تحلیل نہیں کریگا، پرویز الہی کو داد دیتا ہوں کہ پوری پی ٹی آئی بشمول کے پی کو اپنے پیچھے لگا دیا ہے، خیبر پختونخوا والے تو کہتے ہیں جان حاضر لیکن اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے دستخط کیلئے تیار نہیں، ایک دن کیلئے بھی اقتدار نہیں چھوڑیں گے ویسے اگر چھوڑ جائے تو قوم کی خوش قسمتی ہو گی خیبر پختونخوا میں دوبارہ صوبائی اسمبلی کیلئے جنرل الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن تیار ہیں ابھی عمران اور انکے ٹولے کو تلاشی دینے کی تیاری کر لینی چاہئے اقتدار کے خواب شیخ چلی والے خواب ثابت ہونگے عدالتوں کو ہر صورت ایسے جھوٹے شخص کی جھوٹ کا نوٹس لینا چاہیئے جو انٹرنیشنل چور ثابت ہوافارن فنڈنگ، گھڑی چوری، جھوٹے الزامات پر اگر عمران پر آرٹیکل 63،62 لاگو نہیں کرایا جاتا تو پھر ان آرٹیکلز کو آئین سے نکالنا چاہیئے، یوم تشکر کا یہ سلسلہ جاری رہے گا مردان میں بھی جلسہ ہو گا یہ باتیں انہوں نے پشاور میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا جلسے میں کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئےاور شہباز شریف کی بریت اور اخبار کے معافی مانگنے پر خوشی کا اظہار اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پورے ملک بشمول خیبر پختونخوا میں مستقبل پاکستان مسلم لیگ ن کا ہو کر رہے گا میاں نواز شریف بہت جلد ہمارے درمیان ہونگے ۔