بٹ خیلہ (مانند نیوز)باپ کے قاتلوں کی گرفتار ی کے لیے متاثرہ بیٹے فریاد لے کر پریس کلب پہنچ گئے،تین مہینے گذر کر قاتل گرفتار نہ ہوسکیں، انتظامیہ ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کریں ان خیالات کا اظہاربالا بٹ خیلہ کے سلمان خان اور لقمان خان نے دیگر کم سن بھائیوں فواد، ابوبکر اور جواد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل 12 ستمبر کو ان نے دو چچاؤں نے گھر کے اندر فائرنگ کے کرکے ان کے والد رحم علی کو قتل کردیا، جبکہ سلمان کو زخمی کرکے فرار ہوگئے، ملزمان کے خلاف لیوی پوسٹ بٹ خیلہ میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوچکا ہے مگر ملزمان ابھی تک گرفتار نہ ہوسکیں،جس کی وجہ سے ان کی جانوں کو بھی خطرہ ہے وہ صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے باپ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔