لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کا جنازہ نکالنے کے علاوہ امپورٹڈ سرکار چمن سے سوات، لکی مروت اور بنوں تک پیش آنے والے واقعات کی شکل میں پاکستان میں دہشتگردی کی شرح میں 50 فیصد اضافے سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔ یہ” دوستانہ” افغان حکومت کی فوجوں کی جانب سے بین الاقوامی پاک-افغان سرحد پر کی جانے والے حملوں کے تدارک میں بھی ناکام ہوئے ہیں۔ان خیالات کااظہارعمران خان نے سوموارکے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ ایسے میں جب ہمارے جوان، پولیس اہلکار اور مقامی لوگ روزمرہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، دہشتگردی کے خطرات اور مغربی سرحد سے کئے جانے والے حملوں میں اضافہ مجرموں کی اس سرکار کے اقوال و افکار(بیانی)میں جگہ تک نہیں پا رہا۔ انکی ساری توانائیاں NRO-2 اور اس کے تحفظ پر مرکوز ہیں۔ چنانچہ معیشت کی زبوں حالی کے باوجود یہ انتخابات، جو کہ سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت مستحکم کرنے کا واحد کلیہ ہیں، کے انعقاد سے گھبرا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے