سوات(مانند نیوز) سوات ایس ایس ٹی اساتذہ کا مطالبات منظوری تک بنی گالا میں دھرنا کا اعلان۔اپگریڈیشن تک واپس نہیں آئیں گے۔ہر صورت اپنا حق لیں گے۔کسی کے ٹرخانے میں نہیں آئیں گے۔عزیزاحمدامین۔ملک کے دیگر صوبوں میں ایس ایس ٹی کا بنیادی سکیل 17 ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں 16 سکیل رائج ہے۔یہ سراسر نا انصافی وظلم ہے۔ ایس ایس ٹی ویلفئیر ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا کے فائنانس سیکرٹری اور ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری عزیز احمد امین نے گورنمنٹ ہائی سکول کانجو میں ایس ایس ٹی کے ایک اجلاس میں حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف 26 دسمبر 2022 کو اسلام آباد میں دھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں وضاحت کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں ایس ایس ٹی کا بنیادی سکیل 17 ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں 16 سکیل رائج ہے جو کہ سراسر نا انصافی و ظلم اور امتیازی سلوک ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے تمام کیڈر کو کئی بار ترقیاں دی گئی ہیں جبکہ گذشتہ 30 سال سے ایس ایس ٹی کے ساتھ یہ ظلم ہورہا ہے اور انہیں ترقی نہیں دی جارہی۔حالانکہ ایس ایس ٹی اساتذہ نے اپگریڈیشن کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش اور حربے آزمائے۔ پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ تین بار پشاور اسمبلی کے سامنے دھرنے دیئے لیکن ہر موقع پر صوبائی حکومت نے ایس ایس ٹیز کو ٹرخایا۔ اب کی بار ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن کسی کے ورغلانے اور ٹرخانے میں مزید نہیں آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اب اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے 26 دسمبر 2022 کو اسلام آباد بنی گالا میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اپگریڈیشن کے حصول تک واپس نہیں آئیں گے۔ اب ہم ہر صورت میں اپنا حق حاصل کریں گے۔انہوں نے اسلام آباد دھرنے کے لئے تمام ایس ایس ٹیز کو اپنی سعی و جہد تیز کرنے کی درخواست دی ہے۔اس موقع پراجلاس میں شریک تمام ایس ایس ٹی اساتذہ نے ہر ممکن یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے