سوات(مانند نیوز) سوات ضلعی انتظامیہ سوات کو سوشل میڈیا پر شکایت موصول ہو گئی تھی کہ مینگورہ بائی پاس کے قریب ایک گودام میں سرکاری سبسیڈایزڈ آٹے کی بوریاں تبدیل کرکے مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر آسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اصغر خان سورانی نے کاروائی کرتے ہوے گودام پر چھاپہ مارا جہاں پنجاب سے سمگل شدہ سرکاری آٹے کو پرایویٹ بوریوں میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی نے نجی گودام کو سیل کرکے مالک کے خلاف ایف آی آر درج کی۔