پشاور(مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 85 افراد پر جرمانے عائد کئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر شہزادہ عمر عباس بابر کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں اور 85 افراد کو گرفتار کرکے ان پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ صدر میں بلور پلازے کے باہر نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 18 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیں۔ اس حوالے سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کرے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  شہری موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے