نوشہرہ(مانند نیوز)تھانہ اکبرپورہ پولیس نے 04 رُکنی موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار کر لیا۔ملزمان  خیبر پختونخواہ کے علاوہ پنجاب میں بھی وارداتیں کر چکے ہیں۔گروہ پشاور،لنڈی کوتل اور افغانستان کے رہائشیوں پر مشتمل ہے۔ملزمان موٹرسائیکل کو پارٹس کی شکل میں افغانستان لے جاکر فروخت کرتے ہیں۔04 موٹرسائیکلیں برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے اکبر پورہ اور گرد نواح میں موٹرسائیکل چوری کے وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے انعام جان DSP پبی کہ سربراہی میں ہدایت شاہ خان SHO اکبرپورہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مشتبہ افراد کا ریکارڈ اکھٹا کرنا شروع کیا۔علاقے میں مشکوک افراد کی چھان بین کی گئی۔ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گروہ کے سرغنہ سرفراز ولد ریاض علی ساکن پشاور کو گرفتار کرلیا گیا۔سرفراز کی نشاندہی پر اس کے مزید 03 ساتھیوں عمران ولد گلفراز ساکن پشاور،جنید ولد محمد کریم  ساکن لنڈی کوتل اور صباون ولد منان ساکن افغانستان کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے خیبر پختونخواہ کے علاوہ پنجاب میں بھی وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان میں سرفراز نے اکبرپورہ کے علاقے میں کرایے پر گھر حاصل کیا تھا جہاں وہ موٹرسائیکل چوری کرکے چھپا دیتا۔عمران اُسے پارٹس میں تبدیل کر دیتا۔جنید کے ذمے پارٹس کو بوری میں افغانستان بارڈر تک لے جانا  تھا جبکہ صباون اُسے کینٹینر کے ذریعے افغانستان لے جاکر فروخت کرتا۔ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں آج پیش کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے