نیویارک(مانند نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ طالبان کے خواتین اور لڑکیوں کے جامعات جانے پر پابندی سے انتہائی صدمہ ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انتونیو گوتریس نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی اعلی تعلیم پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے انکار مساوی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے طالبان پر سب کے لیے تعلیم یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ خواتین کی تعلیم پر پابندی سے افغانستان کے مستقبل پر تباہ کن اثرات ہوں گے۔ انتونیو گوتریس نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان سب کے لیے تعلیم کے حصول تک رسائی یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان میں خواتین کی اعلی تعلیم پر پابندی لگائی گئی تھی۔ کابل سے افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت اعلی تعلیم نے طالبات کی اعلی تعلیم کی معطلی کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ امریکا، برطانیہ اور قطر سمیت متعدد ممالک نے افغانستان میں خواتین کی اعلی تعلیم پر پابندی کی مذمت کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے