چکدرہ (مانند نیوز) افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی کے خلاف ملاکنڈ یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے یونیورسٹی کے باہر واک اور مظاہرہ کیا۔ملاکنڈ یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ وطالبات نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی کے خلاف واک اور مظاہرہ کیا۔طلبہ وطالبات نے کتبے اٹھائے رکھے تھے۔جس پر تعلیم کے حق میں نعرے درج تھے۔طلبہ کا کہنا تھا کہ افغانستان حکومت خواتین کو حقوق اور تعلیم فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائیں۔تعلیم کا حصول مرد اور عورت دونوں پر فرض ہے۔خواتین کی تعلیم پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔